ماسکو(شِنہوا)روس کے فضائی دفاعی نظام نے ملک کے علاقے کالوگا میں ایک بغیر پائلٹ ڈرون طیارہ مار گرایا۔
علاقے کے گورنر ولادیسلاو شاپشا نے پیر کو ٹیلی گرام ایپ پر ایک پیغام میں کہا کہ ڈرون حملے میں مقامی آبادی یا انفراسٹرکچرکو کوئی نقصا ن نہیں پہنچا ہے۔
کالوگا کے علاقے کی سرحد شمال میں ماسکو سے ملتی ہے۔