ماسکو (شِںہوا) روس نے 48 آسٹریلوی شہریوں پر پابندیاں لگاتے ہوئے ان کا ملک میں داخلہ روک دیا ہے۔
روسی وزارت خارجہ نے بتایا کہ یہ فیصلہ آسٹریلوی حکام کی جانب سے روسی شہریوں اور اداروں کے خلاف عائد "سیاسی وجوہات " پر مبنی پابندیوں کے جوابی ردعمل میں کیا گیا ہے۔
وزارت کے مطابق 48 آسٹریلوی شہر یوں میں فوجی ٹھیکیدار، صحافی اور بلدیاتی نمائندے شامل ہیں جو روس مخالف ایجنڈے کو فروغ دے رہے تھے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کینبرا کے روس مخالف رویے کے سبب ماسکو داخلہ پابندیوں کی حامل اپنی فہرست کو اپ ڈیٹ کرتا رہے گا۔
آسٹریلیا نے 19 مئی 2023 کو اپنے تازہ ترین اقدام میں 21 روسی اداروں اور 3 افراد پر مالی پابندیاں عائد کی تھیں۔