ماسکو(شِنہوا)روس نےبحیرہ اسود کے اناج کی برآمد کے معاہدے میں اپنی شرکت معطل کر دی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے پیر کو معاہدہ کے اختتام پر ایک بیان میں کہا کہ بحیرہ اسود کے معاہدوں کے اس حصے پر بدقسمتی سے تاحال عمل درآمد نہیں ہو سکا جن پر روس کو تشویش لاحق ہے اس لیے روس نے اس معاہدے میں اپنی شرکت معطل کر دی ہے۔ روس کو شکایت تھی کہ اس کے اپنے اناج اور کھاد کی برآمدات کو بہتر بنانے کے مطالبات پورے نہیں کیے گئے ہیں۔
پیسکوف نے کہا کہ معاہدوں کے حوالے سے روسی مطالبات پر عمل ہوتے ہی روس فوری طور پر معاہدے پر واپس آ جائے گا۔