ماسکو(شِنہوا) روس نے ایسٹونیا کے وزیراعظم کاجا کالس اور اسٹیٹ سیکرٹری تیمارپیٹرکوف کو سوویت یادگاریں تباہ کرنے پر مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔
روس کی خبرایجنسی تاس نے وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ ایسٹونیا کے وزیراعظم کاجا کالس اور اسٹیٹ سیکرٹری تیمرپیٹرکوف کے خلاف مبینہ طور پر سوویت فوجیوں کی یادگار کو مسمار اور نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مذکورہ دونوں افراد کو روسی مطلوبہ فہرست میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لتھوانیا کے وزیر ثقافت سیموناس کیریز کو بھی اسی وجہ سے مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔