ماسکو(شِنہوا)روس کی افواج کے مغربی گروپ کی فضائی دفاعی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوپیانسک کی سمت میں 48 یوکرینی ڈرونز کومار گرایا ہے۔
روس کی نیوز ایجنسی ٹاس نے فوجیوں کے پریس سنٹر کے سربراہ ایوان بگما کے حوالے سے جمعرات کو بتایا کہ "فوج کے مغربی گروپ کے فضائی دفاع نے ایک دن میں 48 بغیر پائلٹ ڈرون طیارے تباہ کیے ہیں ۔"
کوپیانسک مشرقی یوکرین میں خارکوف اوبلاست کا ایک شہر ہے۔
بگما نے یہ بھی کہا کہ اس علاقے میں یوکرین کو تقریباََ 145 افراد کا جانی نقصان اٹھانا پڑا جبکہ روسی حملے میں 2 بی ایم پی-1 انفنٹری فائٹنگ گاڑیاں، چار توپ خانے، ایک مارٹر عملے اور دو پک اپ ٹرکوں کو نشانہ بنایا۔
یوکرین کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔