ماسکو(شِنہوا) روس کے علاقےخیرسن کے ایک گاؤں میں یوکرینی افواج کی ایک سٹور پر بمباری میں 22 شہری ہلاک ہو گئے۔
خبرایجنسی تاس کی رپورٹ کے مطابق علاقائی گورنر ولادیمیر سالدونےبتایا کہ حملے کے وقت سٹور کے اندر گاہکوں اور عملے کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ رپورٹ میں سالدو کے حوالے سے بتایا گیا کہ پہلا حملہ گائیڈڈ فرانسیسی فضائی بم جبکہ دوسرا امریکی ساختہ راکٹ لانچرز سسٹم ہیمرزکے ذریعے کیا گیا۔
علاقائی گورنر نے مزید بتایا کہ پہلے حملے کے بعد متاثرین کی مدد کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچی جس کے تھوڑی دیر بعد دوسرا حملہ کیا گیا،مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔