• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روس کےشہر بیلگورود پر یوکرین کامیزائل حملہ ،5 افراد ہلاک ،18 زخمیتازترین

February 15, 2024

ماسکو (شِنہوا) روس کےشہر بیلگورود پر یوکرین کے میزائل حملے میں پانچ افراد ہلاک اور 18 دیگر زخمی ہو گئے۔

 علاقائی گورنر ویاچسلاو گلادکوف نے جمعرات کواپنے ٹیلی گرام چینل پر بتایا کہ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق، بیلگورود میں ایک بچے سمیت پانچ افراد ہلاک اور پانچ بچوں سمیت دیگر 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 آرآئی اے نووستی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی مسلح افواج کے میزائل حملے کے نتیجے میں ایک مقامی شاپنگ سنٹرمیں گروسری اسٹور اور ایک فارمیسی  کو شدید نقصان پہنچا ہے۔  روس کی وزارت دفاع کے مطابق، ملک کے فضائی دفاع نے بیلگورود کے علاقے میں 14 آر ایم-70 ویمپائر ایم ایل آر ایس میزائلوں کو مار گرایا ہے۔