• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روس کی جانب سےکاخووکا ڈیم تباہ کرنے سے جوہری پلانٹ کو ممکنہ نقصان پہنچا:یوکرینتازترین

June 06, 2023

ولادی وسٹوک/کیف(شِنہوا)یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روسی افواج نے جنوبی یوکرین میں کاخووکا پن بجلی پیداواری ڈیم تباہ کر دیا ہے۔

زیلنسکی نے منگل کوٹیلی گرام پوسٹ میں کہا کہ اس واقعے میں ہونے والی تباہی سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری ہیں جبکہ قومی سلامتی اور دفاعی کونسل کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

یوکرین کے سرکاری نیوکلیئر انرجی آپریٹرانرگواٹوم نے کہا کہ ڈیم کی تباہی سے زاپوریشیا جوہری پاور پلانٹ پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

انرگواٹوم نے کہا کہ پلانٹ اپنے ٹربائن کیپسیٹرز اور حفاظتی نظام کوچلانے کے لیے کاخووکاڈیم سے پانی استعمال کرتاہے جبکہ  فی الحال پلانٹ کی صورتحال قابو میں ہے۔

ادھر نووا کاخووکا کے میئر ولادیمیر لیونٹیف نے منگل کو کہا کہ گولہ باری کی وجہ سے پاور پلانٹ کا بالائی حصہ تباہ ہو گیا تاہم ڈیم متاثر نہیں ہوا۔