ماسکو(شِنہوا) روس نے یوکرین میں کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے الزامات کو بے بنیاد قراردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے روس پر مبینہ طور پر یوکرین کی فوج کے خلاف زہریلا مادہ کلوروپکرین استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے جمعرات کو کہا کہ اس طرح کے دعوے بالکل بے بنیاد ہیں جن کو ثابت کرنے کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ روس کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کا پابند ہے اور پابند رہے گا۔