• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روس کی بین الاقوامی خلائی معاہدے سے ممکنہ دستبرداری کے الزامات کی تردیدتازترین

February 25, 2024

ماسکو(شِنہوا)روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کا کہنا ہے کہ روس کا 1967 کے خلا کے پرامن استعمال کو یقینی بنانے سے متعلق معاہدے سے دستبرداری کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے امریکہ کی طرف سے روس کے معاہدے سے دستبردار ہونے کی بعض اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے امریکہ کو ہتھیاروں کے میدان میں بالادستی حاصل کرنے اور بیرونی خلا میں بالادستی حاصل کرنے کی کوششوں کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

انکاکہناتھا کہ یہ امریکہ کا معمول کا طریقہ کار ہے  کہ وہ غیرحقیقی ارادوں کو دوسروں کے ساتھ منسلک کرنے کی کوشش کرتاہے اور اس آڑ میں وہ اپنی اُن کوششوں کو تیزکرتا ہے جو عالمی سلامتی کے مفادات کےخلاف ہوتی ہیں جبکہ ہماری تجاویز کو مکمل طور پر نظرانداز کردیا جاتا ہے۔

سرگئی ریابکوف کا کہناتھا روس خلا کو کسی بھی قسم کے ہتھیاروں سے پاک رکھنے کےلیے کوشاں ہے۔