• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روس کا تیل کی پیداوار میں رضاکارانہ کمی میں 2024 کے آخر تک توسیع کرنے کا فیصلہتازترین

June 05, 2023

ماسکو(شِنہوا)روس اپنے تیل کی پیداوار میں رضاکارانہ طور پر5 لاکھ بیرل یومیہ کمی کو 2024 کے آخر تک توسیع دے گا۔

روس کی تاس  نیوز ایجنسی کے مطابق روسی نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے  کہا کہ روس اوپیک پلس معاہدے میں حصہ لینے والے ممالک کے ساتھ ہم آہنگی میں احتیاطی اقدام کے طور پر پیداوار میں 5 لاکھ بیرل یومیہ رضاکارانہ کمی کو دسمبر 2024 کے آخر تک بڑھا دے گا جس کا اعلان اپریل میں کیا گیا تھا۔

اوپیک پلس اجلاس میں روس کا کوٹہ 98 لاکھ 28 ہزار بیرل یومیہ مقرر کیا گیا تھا تاہم روس نے تصدیق کی ہے کہ ان اعداد و شمار میں رضاکارانہ کٹوتیاں شامل نہیں ہیں اور وہ 2024 میں اپنی پیداوار کو کم کر کے93 لاکھ 28 ہزار بیرل یومیہ کر دے گا۔