• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روس کا نورڈ اسٹریم گیس پائپ لائنزتخریب کاری کی تحقیقات میں پیش رفت کا مطالبہتازترین

June 16, 2023

ماسکو(شِنہوا)روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے نورڈ اسٹریم 1 اور 2 گیس پائپ لائنز میں تخریب کاری کے واقعہ کی تحقیقات میں سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ میں روس کے اول نائب مستقل نمائندے دمتری پولیانسکی نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم نے سلامتی کونسل میں اپنے ساتھیوں کی توجہ اس بات کی طرف مبذول کرائی ہے کہ سویڈن، جرمنی اور ڈنمارک کی طرف سے کی جانے والی نام نہاد تحقیقات میں پیش رفت نہیں ہورہی۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ روس بین الاقوامی تحقیقات اور تخریب کاری کے ذمہ داروں کو سزا کا مطالبہ کرے گا انہوں نے ان دعوں کی تردید کی کہ روس کو ان تحقیقات کی پیشرفت کا علم تھا ۔ انہوں نے کہا کہ روس اس واقعے کے پیچھے وجوہات کو سمجھنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔ ہم بین الاقوامی تحقیقات اور اس گھنانے جرم کے پیچھے کارفرما افراد کو سزا دینے کی کوشش کریں گے۔