ماسکو(شِنہوا) روس کی مسلح افواج نے یوکرین کےعلاقے پولٹاوا میں ایک ہوائی اڈے پر میزائل حملے میں یوکرین کے پانچ ایس یو-27لڑاکا طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
روس کی وزارت دفاع نے منگل کواپنے سرکاری سوشل میڈیا چینل پر بتایا کہ اسکاندر ایم آپریشنل ٹیکٹیکل میزائل سسٹم کے ذریعے مائی روروڈ ایئر فیلڈ میں ہوائی جہازوں کے پارکنگ ایریا کو نشانہ بنایا، گیا، جس میں یوکرین کی مسلح افواج کے پانچ ایس یو-27لڑاکا طیاروں کو تباہ کیا گیا جبکہ زیر مرمت دو مزید جہازوں کو نقصان پہنچا۔
وزارت نے حملے کی ویڈیو فوٹیج بھی جاری کی۔ یوکرین کے حکام نےاس حوالے سے فوری طور پر کوئی ردعمل جاری نہیں کیا ۔