• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

روس کا خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے منسلک ہو گیاتازترین

October 28, 2022

والڈیوسٹک(شِنہوا) روس کا پروگریس ایم ایس-21 خلائی جہاز جمعہ کی صبح بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے روسی حصے کے ساتھ کامیابی سے منسلک ہوگیا۔

روس کے سرکاری میڈیا تاس کی رپورٹ کے مطابق ملک کی خلائی کارپوریشن راس کوسموس کی ویب سائٹ پر بتایا گیا کہ مشن کنٹرول سینٹر کے ماہرین نے زمین سے اورخلاباز سرگئی پروکوپیف، دمتری پیٹلین اور اینا کیکینا پر مشتمل آئی ایس ایس کے عملے نے ڈاکنگ کے عمل کی نگرانی کی۔

پروگریس ایم ایس-21 کارگو خلائی جہازکے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 2.5 ٹن سامان پہنچا یا گیا ہے جس میں مختلف آلات، ایندھن، کمپریسڈ نائٹروجن، پانی اور خوراک شامل ہے۔