• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روس کا جوابی اقدام،مالدووا کے سفیر کو ملک بدرکردیاتازترین

March 30, 2024

ماسکو(شِنہوا) روس نے اپنے سفارت خانے کے ایک ملازم کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے کے ردعمل میں مالدووا کے سفارتی عملے کے ایک رکن کو ملک بدر کر دیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے ایک بیان کےمطابق مالدووا نے 19 مارچ کو دارالحکومت کیشیناو میں روسی سفارت خانے کے ایک ملازم کو ناپسندیدہ شخصیت قراردیا اور یورپ کے لئے اقوام متحدہ کی خوراک وزراعت تنظیم (ایف اے او) کی علاقائی کانفرنس کے 34ویں اجلاس میں شرکت کے لیے روسی وفد کے داخلے پر پابندی لگائی۔

روس میں مالدووا کے سفیر لیلیان داریی کو بھیجے گئے ایک سفارتی نوٹ میں، وزارت نے کہا کہ ملک بدری مالدوواکے اقدام کے جواب میں کی گئی ہے۔