• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روس کا یوکرین کی توانائی کی اہم تنصیبات پربڑا حملہتازترین

March 22, 2024

کیف(شِنہوا) روس نے جمعہ کو یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر ایک بڑا حملہ کیا ہے  جس سے کئی علاقوں میں بجلی کی تنصیبات کو نقصان پہنچا۔

انٹرفیکس یوکرین خبر ایجنسی کے مطابق سرکاری توانائی کمپنی،یوکرین انرجوکے چیف ایگزیکٹو آفیسر ولادیمیر کدریتسکی نے بتایا کہ یہ فضائی حملہ یوکرین کے توانائی کے نظام پر شاید سب سے بڑا حملہ ہے۔ کدریتسکی  نے کہاکہ حملے کے لیے نہ صرف کروزمیزائل، بلکہ ڈرون اور بیلسٹک میزائل بھی استعمال کیے گئے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ روسی افواج نے تھرمل اور ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹس کے ساتھ ساتھ  یوکرین انرجو کے زیر انتظام مین پاور سب سٹیشنز کو بھی نشانہ بنایا۔