ماسکو(شِنہوا) روس نے یوکرین کی اسپیشل سروسز کی جانب سے بیرون ملک اپنےاسٹریٹجک بمبارطیارے ٹی یو-22ایم 3 کو ہائی جیک کرنے کی کوشش ناکام بنانے کا دعوی کیا ہے۔
تاس نیوزایجنسی نے فیڈرل سیکورٹی سروس(ایف ایس بی)کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ ایجنسی نے اس آپریشن کی تیاری اور اس پر عمل درآمد میں نیٹوکی اسپیشل سروسزکے ملوث ہونے کا بھی پتہ چلایا ہے۔
ایف ایس بی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کی انٹیلی جنس نے ایک روسی فوجی پائلٹ کو پیسوں کا لالچ اوراطالوی شہریت کے وعدے پر بھرتی کرنے کا منصوبہ بنایا تاکہ اسے روس کے اس میزائل بردار جہازکو اڑا کر یوکرین میں لانے پر آمادہ کیاجاسکے۔