ماسکو (شِنہوا) روس نے یوکرین کی فوجی امداد سے متعلق ارجنٹائن کے حالیہ اقدامات پر گہری مایوسی اورشدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق ارجنٹائن میں روس کے سفیر دمتری فیوکٹیسٹوف نے خاص طور پر برسلز میں یوکرین کے دفاعی رابطہ گروپ "رامسٹین فارمیٹ" کے اجلاس میں ارجنٹائن کے وزیر دفاع لوئس پیٹری کی شرکت پرتنقید کی۔
فیوکٹیسٹوف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں تک رامسٹین اتحاد کے فریم ورک کے تحت برسلز میں ہونے والے اجلاس میں وزیر دفاع کی شرکت کے حوالے سے ارجنٹائن کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ۔ بیونس آئرس اور یوکرین کے فوجی اسپانسرز کے درمیان ہم آہنگی ہمارے لیےگہری مایوسی کا باعث ہے۔
فیوکٹیسٹوف کا کہنا تھا کہ ارجنٹائن کی اجلاس میں شرکت نیٹو کے ساتھ اس کے بڑھتے ہوئے تعاون کا حصہ لگتی ہے۔اپریل میں،ارجنٹائن نے نیٹو اتحاد کے عالمی پارٹنر بننے کی درخواست دی تھی۔ حقیقت یہ ہے کہ ہم نہیں سمجھتے کہ درجہ ملنے سے ارجنٹائن کی سلامتی کیسے مضبوط ہو گی۔
روس نے ارجنٹائن کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ یوکرین کو فوجی ساز و سامان کی کسی بھی ممکنہ منتقلی کو غیر دوستانہ اقدام خیال کرے گا۔