• Dublin, United States
  • |
  • May, 19th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

روس کا غیر سٹریٹجک جوہری تیاریوں کو تیزکرنے کے لیے فوجی مشقوں کااعلانتازترین

May 06, 2024

ماسکو(شِنہوا)روس نے غیرسٹریٹجک جوہری فورسز کی جنگی مشنزانجام دینے کی صلاحیت کوبہتر بنانے کے لیےفوجی مشقوں کےانعقاد کی تیاری شروع کردی ہے۔

 روسی وزارت دفاع نے پیر کوایک بیان میں بتایا کہ مستقبل قریب میں ہونے والی ان مشقوں میں  جنوبی عسکری علاقے کی میزائل فارمیشنز ،ایوی ایشن اور بحریہ کے دستے شرکت کریں گے ۔ بیان کے مطابق مشقوں میں غیرسٹریٹجک جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور استعمال سے متعلق سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔    بیان میں کہا گیا ہے کہ  ان مشقوں کا مقصد غیرسٹریٹجک جوہری ہتھیاروں کے حربی استعمال کے لیے یونٹس کے اہلکاروں اور آلات کو تیاری کی حالت میں رکھنا ہے  تاکہ مغربی حکام کے اشتعال انگیز بیانات اور دھمکیوں کے جواب میں روس کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کو غیر مشروط طور پر یقینی بنایا جا سکے۔