• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روس کا اسٹریٹجک جوہری فورسزکی جنگی تیاریوں کواعلی ترین سطح پر برقرا ررکھنے کا اعلانتازترین

January 09, 2024

ماسکو(شِنہوا)روس نے کہا ہے کہ وہ اپنی اسٹریٹجک جوہری فورسز کی جنگی تیاریوں کو اعلی ترین سطح پر برقرار رکھے گا۔روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے منگل کو سینئر دفاعی حکام کے ساتھ ایک کانفرنس کال کے دوران کہا کہ جوہری ٹرائیڈ کی جنگی تیاریوں کو بلند ترین سطح پر برقرار رکھنا ایک کلیدی (روسی مسلح افواج کے لیے ترجیحات) حیثیت کا حامل ہے، جس کے نتیجے میں عالمی تزویراتی توازن کو یقینی بنایاجائے گا۔ شوئیگو نے کہا کہ روسی فوج یوکرین میں ملک کے خصوصی فوجی آپریشن کے لیے مقرر کردہ تمام اہداف کے حصول کا کام جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم آرمی اور بحریہ کو جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کرنا جاری رکھیں گے، بشمول وہ ہتھیار جو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہیں اور جو نئے فزیکل اصولوں پر مبنی ہیں۔