• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روس کا امریکی قونصل خانے کے سابق ملازم پر جاسوسی کا الزامتازترین

August 28, 2023

ماسکو(شِنہوا)روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نےکہا ہے کہ اس نے امریکی قونصل خانے کے ایک سابق ملازم پر یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے بارے میں معلومات کی جاسوسی کا الزام عائد کیا ہے۔

 ایف ایس بی نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ اس نے ماسکو میں امریکی سفارت خانے کے ایک مخبر، روسی شہری رابرٹ شونوف کی "غیر قانونی سرگرمیوں کو روک دیا" جو ولادی ووستوک میں امریکی قونصلیٹ جنرل میں سابقہ ملازم تھا۔

شونوف پریوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے دوران امریکی سفارت خانے کے لیے معلومات جمع کرنے کا الزام ہے جس کے تحت اس نے مبینہ طور پر روس کے علاقوں میں متحرک ہونے کے عمل، اور ممکنہ "مسائل والے پہلوؤں" کے بارے میں معلومات جمع کی ہیں جوصدارتی انتخابات سے قبل ملک میں احتجاجی جذبات کو ابھار سکتے ہیں۔

ایف ایس بی نے شونوف پر روسی ضابطہ فوجداری کے آرٹیکل 275.1 کے تحت جرم کا ارتکاب کرنے کا الزام لگایا ہے جس کے تحت  کسی غیر ملکی ریاست کے ساتھ خفیہ بنیادوں پر تعاون کی سزا دی جاتی ہے۔