• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روس کا ایشیا ۔بحرالکاہل خطے کے ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون کو مضبوط بنا نے کا اعلانتازترین

August 16, 2023

ماسکو(شِنہوا) روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے کہا ہے کہ ماسکو ایشیا ۔بحرالکاہل کے ممالک کے ساتھ فوجی تعاون کو فروغ دینے کا عمل جاری رکھے گا۔

ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ میں مغربی ریاستوں کی فوجی موجودگی میں اضافے اور امریکہ کا اپنے فوجی اڈوں کو بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے  شوئیگو نے بین الاقوامی سلامتی پر 11 ویں ماسکو کانفرنس میں کہا کہ ہم ایشیا ۔بحر الکاہل خطے کے ممالک کے ساتھ فوجی تعاون کو مضبوط کرنا جاری رکھیں گے جس کے ساتھ ہم نے تاریخی طور پر خاص طور پر  بہترین تعلقات قائم کیے ہیں۔

روسی وزیر دفاع نے کہا کہ سیکورٹی کانفرنس کے فریم ورک میں کثیر قطبی عالمی نظام کے ابھرنے، دفاعی ایجنسیز کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے طریقہ کار اور سیکورٹی خطرات کا جائزہ لینے میں ان ایجنسیز کے کردار پر باقاعدگی سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغرب یک قطبی دنیا کے ٹوٹنے اور فوجی طور پر مضبوط حریف کے ساتھ کھلی محاذ آرائی کے خوف سے دنیا بھر میں مقامی تنازعات کو بھڑکا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی پالیسیز کا مقصد موجودہ وسائل پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لئے حریفوں کو کمزور کرنا اور اس عمل کی مخالفت کرنے والوں میں کسی بھی طرح کے استحکام کو روکنا ہے۔

بین الاقوامی سلامتی سے متعلق 11 ویں ماسکو کانفرنس نے علاقائی اور عالمی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے دنیا بھر کے ماہرین، دفاعی عہدیداروں اور سفارت کاروں کو اکٹھا کیا ہے۔