قازان(شِنہوا) روسی شہر قازان میں برکس نوجوان رہنما فورم 2024 کا انعقاد کیا گیا جس میں برکس فریم ورک میں عالمی نوجوانوں کے لیے مواقع کو اجاگر کیا گیا۔
تقریب میں چین اور روس کے عہدیداروں، میڈیا نمائندوں، ماہرین اور رائے عامہ کے رہنماؤں کے علاوہ برکس ممالک کے نوجوان عالمی شرکاء نے بھی شرکت کی۔
شرکا نے برکس نوجوان تعاون و ترقی انیشی ایٹو کی رونمائی کی جو برکس ممالک کے نوجوانوں کو مواقع سے فائدہ اٹھانے، چیلنجز سے نمٹنے اور مسلسل اختراع کے فروغ کی ترغیب دیتا ہے۔
شرکاء نے پائیدار ترقی، اختراع ، کاروبار اور ثقافتی تبادلے میں نوجوانوں کی شمولیت کے وسیع امکانات پر زور دیا۔
تقریب کی میزبانی چائنا ڈیلی اور روس میں چینی سفارت خانے نے مشترکہ طور پر کی جس کا اہتمام 21 ویں صدی کے میڈیا اینڈ ایجوکیشن نے قازان فیڈرل یونیورسٹی کے اشتراک سے کیا تھا۔