• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روس کے ساتھ جاری تنازع کے باعث یوکرین کی ثقافت وسیاحت کو 19.6ارب ڈالر کا نقصان ہوا:یوکرینی وزیر اعظمتازترین

March 01, 2024

کیف(شِنہوا)یوکرینی وزیر اعظم ڈینس شمیہل نے کہا ہے کہ یوکرین کے روس کے ساتھ جاری تنازعہ سے ملک کے ثقافتی اور سیاحت کے شعبوں کو کم سے کم 19.6 ارب امریکی ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

ایک بیان میں شمیہل نے کہا کہ تنازع کے دوران یوکرین میں 900 تاریخی اور ثقافتی مقامات  تباہ ہوئے یا انہیں نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ کیف تباہ شدہ ثقافتی اور سیاحتی سہولیات کا ایک خصوصی رجسٹر بنانے کا ارادہ رکھتا ہے جو روس سے معاوضے کی رقم کے حصول کا تعین کرنے کا ایک ذریعہ ہوگا۔

انہوںنے کہا کہ یوکرین کو ثقافتی اور سیاحتی مقامات کی بحالی کے لیے 8.9 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔