ولادیووسٹاک(شِنہوا) روس کا پروگریس ایم ایس -22 کارگو خلائی جہازاپنا مشن مکمل کرتے ہوئے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن ( آئی ایس ایس) سے روانہ ہونے کے بعد بحرالکاہل کے ایک غیرمعروف علاقے میں ڈوب گیا۔
روس کی سرکاری خلائی کارپوریشن راسکوسموس نے پیر کو ایک بیان میں بتایا کہ پروگریس ایم ایس -22 پیر کی صبح اپنے مدار سے نکل کر فضا میں داخل ہوا اور ٹکڑوں میں تبدیل ہوگیا۔جہاز کے ڈھانچے کے بچے ہوئے حصے بحر الکاہل کے جنوبی علاقے کے ایک غیر معروف علاقے میں گر گئے۔
خلائی جہاز ماسکو وقت کے مطابق اتوار کی رات 2 بج کر50منٹ( پاکستانی وقت صبح4 بج کر50منٹ) پر آئی ایس ایس کے سروس ماڈیول زویزدا سے الگ ہوا اور صبح 5 بج کر58 منٹ ( پاکستانی وقت صبح7 بج کر58 منٹ) پر اس کے بریکنگ انجن کوچلایا گیا۔
پروگریس ایم ایس -22 کو بائیکونور کاسموڈروم سے 9 فروری کو سویوز-2.1 اے کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا تھا جس کے دو دن بعد اس نے 2.5 ٹن سے زیادہ سامان آئی ایس ایس پر پہنچایا تھا۔