• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

روس کے لڑاکا طیارے کے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئیتازترین

October 18, 2022

ماسکو(شِنہوا) روس کے ایس یو-34 لڑاکا طیارے کے گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہو گئی ہے۔

 تاس نیوز ایجنسی  نے  ہنگامی حالات کی وزارت کے حوالے سے بتایا کہ  امدادی کارکنوں نے جائے حادثہ سے مزید 10 لاشیں برآمد کی ہیں، جس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہو گئی، جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 19 افراد کوعلاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ امدادی کارروائیوں کے دوران، 68 افراد کو بچایا  گیا جبکہ 360 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ جنوبی ملٹری ڈسٹرکٹ کے ایک ہوائی اڈے سے تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا ،طیارے کے پائلٹ حادثے سے قبل بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔ عملے کے مطابق  ٹیک آف کے دوران طیارے کے  ایک انجن میں آگ لگ گئی۔ تاس کی رپورٹ کے مطابق طیارہ آگ لگنے کے بعد قریب واقع نومنزلہ رہائشی عمارت پر گرگیا تھا۔