• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روس کے یوکرین میں فضائی حملوں میں چار افراد ہلاک ،درجنوں زخمیتازترین

January 08, 2024

کیف (شِنہوا)روس کے یوکرین میں تازہ فضائی حملوں میں کم از کم چار افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ یوکرین کے علاقائی حکام نے بتایا کہ پیر کو مغربی خمیلنیتسکی علاقے میں صنعتی تنصیبات پر ہونے والے میزائل حملے میں دو افراد مارے گئے۔علاقائی گورنر سرگی لائساک نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ وسطی دنیپروپیٹروسک کے علاقے میں حملے میں ایک 62 سالہ خاتون ہلاک اور 31 دیگر زخمی ہو گئے ،حملے میں ایک شاپنگ سنٹر، اپارٹمنٹ کی عمارت، دو پٹرول سٹیشنز اور 20 سے زیادہ نجی مکانات کو نقصان پہنچا۔علاقائی حکام کے مطابق مشرقی خارکیف کے علاقے میں ایک شخص ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے۔ انٹرفیکس یوکرین خبرایجنسی نے علاقائی گورنر یوری ملاشکو کے حوالے سے بتایا کہ جنوبی شہرزاپوریزیزیا پرہونے والے پانچ میزائل حملوں میں چار مرد اور ایک خاتون زخمی ہو ئے۔