• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

روس کے علاقے بیلگوروڈ پر یوکرینی حملے میں 5افراد ہلاک ، 37زخمیتازترین

September 01, 2024

ماسکو(شِنہوا) روس کےعلاقے بیلگوروڈ پر  یوکرین کے حملے میں  5افراد ہلاک اور 37 زخمی ہو گئے۔

علاقائی گورنرویاچسلاو گلادکوف نے اپنے ٹیلی گرام چینل پربتایا کہ یوکرین کی افواج نے بیلگوروڈ اور اس کے مضافاتی  علاقوں پر گولہ باری کرنے کے لیے ویمپائر ملٹی پل راکٹ لانچر سسٹم سے کلسٹر گولہ بارود کا استعمال کیاجس سے کافی جانی اور مالی نقصان ہواہے۔ گورنر نے کہا کہ ایک خاتون اور چار مرد ایمبولینس کے پہنچنے سے پہلے ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ گلادکوف نے کہا کہ حملے میں چھ بچوں سمیت 37 شہری زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے بیلگوروڈ کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے،جن میں تین بچوں سمیت سات زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔