ماسکو(شِنہوا)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس یوکرین کو ایف 16لڑاکا طیاروں کی فراہمی کو جوہری خطرہ سمجھتا ہے۔
لاوروف نے یہ بات جمعرات کو روسی خبر رساں ایجنسی لینٹا ڈاٹ آر یو کوانٹرویو دیتے ہوئے کہی جس کے دوران انہوں نے یوکرین کو ایف 16 لڑاکا طیاروں کی فراہمی کے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے فیصلے کے ممکنہ نتائج پر بات کی۔
لاوروف نے کہا کہ اشتعال انگیزی کے دوران ہماری فوج اس بات کا خیال نہیں رکھے گی کہ آیا اس نوعیت کا ہر مخصوص طیارہ جوہری ہتھیاروں کی ترسیل کے لیے لیس ہو گا یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ یوکرین کو اس طرح کے نظام کی فراہمی کوروس جوہری تناظر میں مغربی ممالک کی جانب سے خطرہ سمجھتا ہے۔
لاوروف نے کہا کہ امریکہ اور اس کے نیٹو اتحادی روس کے ساتھ براہ راست فوجی تصادم کا خطرہ پیدا کر رہے ہیں اور اس طرح کا تصادم تباہ کن نتائج کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔