• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روس چین تعلقات بڑے ممالک کے درمیان ہم آہنگی اور تعمیری تعاون کے لیے ایک مثال ہیں: صدر پیوٹنتازترین

March 20, 2023

بیجنگ (شِنہوا) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ  روس اور چین کے تعلقات بڑے ممالک کے درمیان ہم آہنگی اور تعمیری تعاون کی مثال ہیں۔

چینی صدر شی جن پھنگ کے روس کے سرکاری دورے کے موقع پرچینی اخبار پیپلز ڈیلی میں پیر کو روس اور چین: مستقبل کی شراکت داری کے عنوان سے شائع آرٹیکل میں روسی صدر نے دوست چینی عوام کو مخاطب کرتے   ہوئے توقع ظاہر کی کہ صدر شی کے ساتھ ان کی ملاقات دو طرفہ تعاون کو مکمل طور پر"ایک نیا طاقتور محرک" دے گی۔ روسی صدر نے لکھا کہ یہ دورہ روس اور چین کی شراکت داری کی "خصوصی نوعیت" کا ثبوت ہے، جو ہمیشہ باہمی اعتماد اور ایک دوسرے کی خودمختاری اور مفادات کے احترام پر استوار رہی ہے۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ روس اور چین کے درمیان مضبوط دوستی فائدہ اور ہمارے ممالک اور عوام کے مفاد میں مسلسل مضبوط ہو رہی ہے،اور یہ کہ دوطرفہ تعلقات کی ترقی میں ہونے والی پیش رفت متاثر کن ہے، اور دوطرفہ تعلقات مستحکم ہو چکے ہیں جو اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح اور اس سے بھی زیادہ  مضبوط ہو رہے ہیں۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک  اپنے سیاسی مکالمے میں "اعتماد کی بے مثال سطح" پر پہنچ چکے ہیں، اور ان کا تزویراتی تعاون واقعی جامع نوعیت کی شکل اختیار کرچکا ہے۔