سینٹ پیٹرزبرگ (شِنہوا) روس کے دوسرے سب سے بڑے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں روس ۔ چین سرکس فیسٹیول "دوستی" ختم ہوگیا۔
سینٹ پیٹرزبرگ نے مسلسل دوسر ے سال اس تقر یب کی میزبانی کی ہے۔
اس فیسٹیول کا انعقاد سینٹ پیٹرزبرگ ریڈیو اسٹیشن ریڈیو میٹرو، سینٹ پیٹرز برگ میں چینی ثقافتی مرکز اور مکاروف اکیڈمی آف سرکس آرٹ نے مشترکہ طور پر کیا تھا جس کا مقصد روس ۔ چین ثقافتی تعلقات مضبوط بنانا اور سرکس آرٹ کا فروغ ہے۔
اس تقریب میں روس اورچین کے 40 سے زائد سرکس گروپس سے وابستہ 600 سے زائد بچوں اور نوعمر افراد نے شرکت کی جن میں بین الاقوامی سرکس ایوارڈز کے کئی سابق انعام یافتہ افراد بھی شامل ہیں۔ ان گروپس نے ایکروبیٹک، مارشل آرٹس، فضائی جمناسٹک جیسی منفرد مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔
سینٹ پیٹرزبرگ کمیٹی برائے ثقافت کے چیئرمین فیوڈور بولٹن نے تقریب میں بتایا کہ اس فیسٹیول نے زیادہ سے زیادہ افراد کو جدید سرکس آرٹ اور اس کی مختلف اقسام کو سیکھنے اور سمجھنے کا ایک انوکھا موقع فراہم کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس نے روس ۔ چین تعاون گہرا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اس سے دونوں ممالک میں ثقافتی تبادلوں کے امکانات مزید روشن ہوگئے۔