ماسکو (شِنہوا) روس کی خارجہ پالیسی کے ایک نئے تصوراتی خاکے میں کہا گیا ہے کہ روس کا مقصد چین کے ساتھ جامع شراکت داری اور تزویراتی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ روس عالمی اور علاقائی سطح پر سلامتی، استحکام اورپائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی سطح پرباہمی حمایت اورتعاون کومضبوط بناتے ہوئے چین کے ساتھ تمام شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کی ترقی کو ترجیح دیتا ہے۔اس کے علاوہ، روس یورپ کو مغربی چین سے ملانے والے بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کوریڈور کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانےاورروس-منگولیا-چین اقتصادی راہداری کی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔ 2016 کے ورژن کی جگہ خارجہ پالیسی کے اس نئے خاکے کی منظوری صدر ولادیمیر پوتن نے گزشتہ روز ایک حکم نامہ میں دی جو فوری نافذ العمل ہوگئی ہے۔