جنیوا(شِنہوا)روس نےجنیوا میں اقوام متحدہ کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے بعد یوکرین کے اناج کی برآمد کے معاہدے میں 60 دن کی توسیع پر اتفاق کیا ہے۔
روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ورشینن نےاس بات کااعلان اقوام متحدہ کےحکام سے ملاقات کے لیے ایک وفد کی قیادت کرنے کے بعد کیاجس کی سربراہی اقوام متحدہ کی تجارت اور ترقی کی کانفرنس کی سیکرٹری جنرل ریبیکا گرنسپان اور انسانی امورکے انڈر سیکرٹری جنرل اور ہنگامی امداد کے کوآرڈینیٹرمارٹن گریفتھس نے کی۔
ورشینن نے کہا کہ روس کو "بلیک سی انیشی ایٹو" کی دوسری مدت 18 مارچ کو ختم ہونے کے بعد اس کی ایک اور توسیع پر اعتراض نہیں ہے لیکن یہ توسیع صرف 60 دنوں کے لیے ہو گی۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے مزیدموقف کا تعین ہماری زرعی برآمدات کو معمول پر لانے کی ٹھوس پیش رفت پر ہو گا جو صرف الفاظ میں نہیں بلکہ عملی طور پرہو گی۔