• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

روس اورآئی اے ای اے کے زاپوریژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کی سیفٹی پر مذاکراتتازترین

December 23, 2022

ماسکو(شِنہوا) روسی حکام اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے وفد میں ماسکو میں زاپوریژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ (این پی پی) کی حفاظت کو یقینی بنانے میں تعاون پر مشاورت کا نیا دورہوا۔روس کی اسٹیٹ اٹامک انرجی کارپوریشن روساٹوم  سے جاری بیان کے مطابق روساٹوم کے ڈائریکٹر جنرل الیکسی لیخاشیف اورآئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے دیگر نمائندوں کے ساتھ جمعرات کو ہونے والی بات چیت میں شرکت کی۔

پاور اسٹیشن کے آپریٹر روساٹوم کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں دونوں فریقوں نے زاپوریژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ میں ایک حفاظتی زون کے قیام پر تبادلہ خیال کیا اور اس طرح کے ایک زون کے قیام پراپنے موقف میں موافقت کو واضح کیا۔

دونوں فریقین نے  جلد از جلد قابل قبول شرائط تک پہنچنے کے لیے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔