• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روس-امریکہ تعلقات دہائیوں میں بھی بہتر نہیں ہوں گے، میدویدیفتازترین

February 22, 2024

ماسکو(شِنہوا) روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویدیف نے واضح کیا ہے کہ روس-امریکہ تعلقات آنے والے سالوں یہاں تک کہ دہائیوں میں بھی بہتر نہیں ہوں گے۔

مقامی میڈیا کو جمعرات کو دیے گئے ایک انٹرویو میں میدویدیف نے کہا کہ وہ اپنی موجودہ پوزیشن کی وجہ سے اپنے دیگر ادوار کے مقابلے میں زیادہ واضح اور کھل کر بات کرسکتے ہیں اور میرے خیال میں روس اور امریکہ کے لیے آنے والے سالوں میں تعلقات کو بہتر بنانا ناممکن ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ  ہوچکا ہے اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان آئندہ برسوں میں معمول کے تعلقات استوارکرنا ناممکن ہے، چاہے واشنگٹن میں کوئی بھی اقتدار میں ہو۔

میدویدیف نے کہا کہ  ماسکو نے کبھی بھی کیف کے ساتھ مذاکرات سے انکار نہیں کیا ہمیشہ یوکرین نے بات چیت سے انکار کیا ہے لیکن مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین کو اس سمت میں لے جانے کی کوششیں ناکام رہی ہیں۔