ماسکو(شِنہوا) روس 2024 کے دوران بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں (آئی سی بی ایمز) کے سات تجربات کرے گا۔
روسی اخبار ریڈ سٹار کو انٹرویو دیتے ہوئے روس کی اسٹریٹجک میزائل فورسز (ایس ایم ایف) کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرگئی کاراکائیف نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں، ایس ایم ایف نے نئے میزائل سسٹم کے فلائٹ ٹیسٹ اورروسی مسلح افواج کے لیے تربیتی مشقوں کے تحت 20 سے زیادہ آئی سی بی ایم کے تجربے کئے۔
انہوں نے کہا کہ ہائپرسونک وار ہیڈ کے ساتھ کمبیٹ ڈیوٹی کےلیے تعینات "ایوانگارڈ" کمپلیکس کا اور ینبرگ کے علاقے میں یاسنی فارمیشن سے پوزیشنل ایریا کے کچھ موجودہ انفراسٹرکچر کا استعمال کرتے ہوئے تجربہ کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "2024 کے لیے سات تجربات کا منصوبہ ہے۔
کاراکائیف نے کہا کہ روس اور امریکہ بین البراعظمی میزائلوں اور آبدوز سے لانچ کیے جانے والے بیلسٹک میزائلوں( ایس ایل بی ایمز )کے طے شدہ تجربات کے بارے میں معلومات کا تبادلہ جاری رکھیں گے۔