کیگالی(شِنہوا)روانڈا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب اورمٹی کے تودے گرنےسے مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 127 ہو گئی ہے۔
روانڈا کے صدر پال کاگامے نے بدھ کی رات روانڈا کے مغربی، شمالی اور جنوبی صوبوں سمیت ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والی شدید بارشوں کے متاثرہ خاندانوں کو تعزیتی پیغامات بھیجے۔
کاگامے نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہم اس مشکل صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنے وسائل کے اندر سب کچھ کر رہے ہیں اورمیں ذاتی طور پر ان امدادی کارروائیوں کی نگرنی کر رہا ہوں۔
صدر کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں امدادی کوششیں جاری ہیں جبکہ کچھ امدادی کاموں میں زیادہ خطرے والے علاقوں سے مکینوں کا انخلا اورانکی عارضی نقل مکانی شامل ہیں۔