کیگالی(شِنہوا)روانڈا کے مغربی اور شمالی صوبوں میں گزشتہ دو دنوں کے دوران شدید بارشوں اور سیلاب سے کم سے کم 109 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
مغربی صوبے کے گورنر فرانکوئس ہیبی ٹیگیکو نے بدھ کی صبح قومی نشریاتی ادارے روانڈا ٹیلی ویژن کو بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب میں کم سےکم 95 افراد ہلاک ہو گئے۔
شمالی صوبے کے گورنر ڈانسیل نیراروگیرو نے بھی ٹیلی ویژن کو تصدیق کی کہ انہی دنوں کے دوران شدید بارشوں سے کم سے کم 14 افراد ہلاک ہوئے۔