کیگالی (شِنہوا) روانڈا کے وزیر اعظم ایڈورڈ نگیرنٹے نے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے وائس چیئرپرسن موہونگ سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ ملاقات روانڈا کے دارالحکومت کیگالی میں ہوئی جس میں نگیرنٹے نے روانڈا کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں طویل مدتی اور بے لوث تعاون پر چین کا شکریہ ادا کیا۔
روانڈا کے وزیراعظم نے چین کو روانڈا اور دیگر افریقی ممالک کا قابل بھروسہ شراکت دار قرار دیتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو عملی اور مؤثر طریقے سے مستحکم کرنے کے بارے میں اپنے ملک کا عزم دہرایا۔
چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے چائنہ افریقہ دوستی گروپ کے سربراہ مو نے کہا کہ برسوں سے چین ۔ روانڈا تعلقات مضبوط رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ چین ۔ روانڈا تعلقات کو اسٹریٹجک و طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھا اور ترقی دی اور وہ روانڈا کے عوام کے فائدے کے لئے دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے مابین طے شدہ اہم اتفاق رائے کو فعال طریقے نافذ کرنے میں روانڈا کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔
مو نے چین کی جدیدیت اور بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے بارے میں بھی نگیرنٹے کو آگاہ کیا۔
مو اور ان کے وفد نے روانڈا کے اپنے 4 روزہ دورے میں چیمبر آف ڈپٹیز کے اسپیکر مکابلیسا ڈوناٹیل اور حکمراں جماعت روانڈا پیٹریاٹک فرنٹ کے سیکرٹری جنرل ویلارس گاسامگیرا سے بھی ملاقات کی۔