• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روایتی چینی ادویات کمپنی کا روس اور انڈونیشیا سے جڑی بوٹیاں درآمد کرنے کا اعلانتازترین

July 19, 2023

گوانگ ژو (شِنہوا) چین کی معروف روایتی چینی ادویات ساز کمپنی گوانگ ژو فارماسیوٹیکل ہولڈنگز لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ 5 سال کے دوران روس اور انڈونیشیا سے تقریباً 30 ہزار ٹن روایتی چینی ادویات کیلئے مواد درآمد کرے گی۔

اس ضمن میں گوانگ ژو فارماسیوٹیکل ہولڈنگز لمیٹڈ کے ذیلی ادارے نے تقریباً 20 ہزار ٹن روایتی چینی ادویات مواد کی خریداری کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔

اس میں روس سے لیکوریس ، ایسٹراگالس اور شیسنڈرا چینن سس اور انڈونیشیا سے فرینگی پانی سمیت 10 ہزار ٹن روایتی چینی ادویات کے مواد کی خریداری شامل ہے جس پر تقریباً 1.3 ارب یوآن ( 18کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالرز) خرچ ہوں گے۔

گوانگ ژو فارماسیوٹیکل ہولڈنگز لمیٹڈ نے بتایا کہ خریداری سے روایتی چینی ادویات مواد کی قیمتوں میں استحکام آئے گا اور صنعت کی پائیدار ترقی کو فروغ ملے گا۔

گوانگ ژو فارماسیوٹیکل ہولڈنگز لمیٹڈ کے ڈپٹی جنرل منیجر وو چھنگ ہائی نے بتایا کہ اپنے سرد موسم اور بھرپور حیاتیاتی اقسام کی بدولت روس سرد خطے کی جڑی بوٹیوں کی مختلف اقسام تیار کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انڈونیشیا فرینگی پانی پیدا کرنے والے اہم ممالک میں سے ایک ہے جو کہ ہربل چائے کی تیاری کا ایک اہم جزو ہے۔

ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والا درآمدی مواد چین کی روایتی چینی صنعت کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔ چین نے درآمدی مواد کے انتظام کے نظرثانی شدہ اقدامات 2020 میں نافذ کئے تھے جس کا مقصد درآمدات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔