• Dublin, United States
  • |
  • May, 4th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

رواں سال تقریباََ1 کروڑ 60 لاکھ افغانیوں کوبحران اورغذائی عدم تحفظ کی ہنگامی صورتحال کا سامنا ہوگا: اقوام متحدہتازترین

April 21, 2024

کابل(شِنہوا) جنگ سے متاثرہ ملک افغانستان میں رواں سال 2024 میں تقریباً 1 کروڑ 58 لاکھ  افراد کو بحران اور ہنگامی سطح پر خوراک کے عدم تحفظ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اقوام  متحدہ کی افغانستان سے متعلق2023کی سالانہ نتائج پر مبنی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی آبادی کی اکثریت  صحت کی دیکھ بھال،خوراک، ذریعہ معاش اور رہائش جیسی بنیادی ضروریاتِ زندگی کے حصول سے محروم ہے۔

"2023 کے آ غا ز سے ہی افغانستان بھر میں خاندانوں کو اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے مشکلات کاسامنا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ہر 10 میں سے 9 افراد کو مناسب مقدار میں خوراک دستیاب نہیں اور گھریلو آمدن کا 89 فیصد کا خطیر حصہ اس پر خرچ ہوجاتا ہے۔"

2023 کے عالمی سطح پر بھوک کے اشاریے کے مطابق افغانستان 125 ممالک میں 114 ویں نمبر پر ہے۔

تقریباً 4 کروڑ آبادی کے حامل جنگ سے متاثرہ ملک افغانستان کو اگست 2021 میں امریکی قیادت میں  افواج کے انخلاء کے بعد سے غربت اور معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔