نوم پن(شِنہوا)کمبوڈیا کی وزارت سیاحت نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سال 2024 کے پہلے پانچ ماہ میں چینی سیاحوں کی کمبوڈیا آمد میں پچھلے سال کی نسبت 43.1فیصد اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مجموعی طور 3 لاکھ 26 ہزار 3 چینی سیاحوں نے جنوری سے مئی کے دوران کمبوڈیا کا سفر کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں سفر کرنیواے 2 لاکھ 27 ہزار 747 افراد سے 43.1فیصد زیادہ ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمبوڈیا میں آنیوالے مجموعی بین الاقوامی سیاحوں میں چینی سیاحوں کی شرح 12.3 فیصد رہی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مملکت میں اس سال کے پہلے پانچ ماہ میں 26 لاکھ 40 ہزار سیاح آئے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں آنیوالے 21 لاکھ 60 ہزار سیاحوں کے مقابلے میں22 فیصد زیادہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ اور ویتنام کے بعد کمبوڈیا آنیوالے بین الاقوامی سیاحوں کا تیسرا بڑا ذریعہ چین ہے۔
کمبوڈیا کے وزیر سیاحت سوک وکن نے کہا ہے کہ 2024 کو کمبوڈیا چا ئنا عوامی تبادلوں کے سال کے طور پر منانے کیو جہ سے چینی سیاحوں کی آمد میں اضافہ جاری رہے گا۔