• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

رہنماؤں کے اتفاق رائے پر عملدرآمد کے لئے چینی سفیر اور امریکی وزیر خزانہ کی ملاقاتتازترین

December 29, 2022

واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ میں چین کے سفیر چھن گینگ نے امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلین سے ملاقات کی جس میں انہوں نے دونوں ممالک کے صدور کے درمیان حال ہی میں ہونے والے اتفاق رائے پر عمل درآمد پر تبادلہ خیال کیا اور ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

واشنگٹن میں چینی سفارت خانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں فریقین نے بالی میں ہونے والی ملاقات میں دونوں صدور کے درمیان طے پانے والے اہم مشترکہ سمجھوتوں پر عمل درآمد، مشترکہ تشویش کے دوطرفہ ، کثیر الجہتی اقتصادی اور مالی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین نے باہمی رابطے برقرار رکھنے، دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی امور پر میکرو اکنامک پالیسی پر ہم آہنگی اور رابطے مستحکم کرنے ، عالمی مشکلات کے مشترکہ ردعمل پر کام کرنے اور چین ۔ امریکہ تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کے فروغ پر اتفاق کیا۔