• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ٹرمپ ریاست میئن میں ابتدائی ووٹنگ کے لئے نااہل، کولوراڈ میں دوبارہ اہل قرارتازترین

December 29, 2023

سان فرانسسکو (شِنہوا) امریکی ریاست میئن کی ریاستی سیکرٹری شینا بیلوز نے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو 2021 میں امریکی کیپیٹل پر حملے میں ملوث ہونےپر  اگلے سال ہونے والے صدارتی انتخابات  کی ابتدائی ریاستی رائے شماری کے لئے نااہل قرار دیاہے۔ 

ٹرمپ کی انتخابی مہم چلانے والوں کا کہنا ہے کہ وہ بیلوز کے فیصلے کے خلاف میئن کی ریاستی عدالت میں اپیل دائرکریں گے جبکہ بیلوز اپنے فیصلے عدالتی فیصلے تک معطل کرچکی ہیں۔

حتمی فیصلہ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کرے گی کہ آیا ٹرمپ کا نام میئن اور دیگرریاستوں میں بیلٹ پیپر ہوگایانہیں۔

ادھر ریاست کولوراڈو کی ریاستی سیکرٹری جینا گریسوولڈ نے تصدیق کی کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا نام ریاست میں 2024 کے صدارتی ابتدائی رائے شماری رہے گا تاہم اس کا انحصار ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کے کولوراڈو سپریم کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھنے سے مشروط ہے۔

کولوراڈو ریپبلکن پارٹی نے ڈونالڈ ٹرمپ کی نااہلی بارے کولوراڈو سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کردی ہے۔ گریسوولڈ نے ایک بیان میں کہا کہ دائر کردہ اپیل کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ کانام کولوراڈو میں 2024 کے صدارتی ابتدائی رائے شماری میں امیدوار کے طور پر شامل ہوگا اور اس بارے سرٹیفکیٹ 5 جنوری 2024 کو جاری ہوگا تاہم یہ فیصلہ امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے اپیل مسترد ہونے یا کولوراڈو سپریم کورٹ کے فیصلے کی توثیق نہ ہونے مشروط ہے۔

تاہم گریسوولڈ نے اپنے بیان میں زور دیا کہ ٹرمپ انتخابات 2020 میں خلل ڈالنے کی کوششوں اور خاص کر 14 ویں ترمیم کی دفعہ 3 کے تحت  6 جنوری 2021 کے واقعات میں ملوث ہونے کی وجہ سے نااہل ہیں۔

انہوں نے بیان میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بغاوت میں ملوث تھے اور انہیں آئین کے تحت کولوراڈو رائے شماری میں نااہل قرار دیا گیا تھا۔ کولوراڈو سپریم کورٹ نے اسے درست فیصلہ قرار دیا۔ اب اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی گئی ہے۔ میں امریکی سپریم کورٹ سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ آئندہ صدارتی ابتدائی رائے شماری کے پیش نظر اس پر فوری کارروائی کرے۔