واشنگٹن(شِنہوا) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرریاست جارجیا میں 2020 کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کی مبینہ کوششوں کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔ سابق صدر کے خلاف یہ چوتھا فوجداری مقدمہ ہے۔
واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ ٹرمپ اور دیگر18 افراد پر2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج تبدیل کرنے کی کوششوں کے الزام میں جنوب مشرقی ریاست جارجیا میں فرد جرم عائد کی گئی۔
سابق صدر پرریاست کے دھوکہ دہی ایکٹ کی خلاف ورزی، سرکاری افسر کو اپنےحلف کی خلاف ورزی کرنے پراکسانے، جلعی سرکاری افسرظاہرکرنے، فرسٹ ڈگری جعلسازی کی سازش اور جھوٹی دستاویزات جمع کرانے کی سازش سمیت 13 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔