واشنگٹن (شِںہوا) سابق امریکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جنوبی کیرولائنا میں ریپبلکن پارٹی کے پرائمری میں اقوام متحدہ میں سابق امریکی سابق سفیر نکی ہیلی کو شکست دیدی۔
یہ اطلاع ایسوسی ایٹڈ پریس، اے بی سی نیوز، این بی سی نیوز اور فاکس نیوز نے امریکہ کی جنوب مشرقی ریاست میں شام 7 بجے (مقامی وقت) پر پولنگ ختم ہونے کے چند منٹ بعد ہی دی۔
اس شکست نے ہیلی کو زبردست دھچکا پہنچایا جو ان کی آبائی ریاست ہے اور وہ 2011 سے 2017 تک یہاں گورنر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں۔اس سے قبل ریپبلکن پارٹی کے پرائمری انتخابات میں ٹرمپ نے آئیووا، نیو ہیمپشائر اور نی واڈا میں ہیلی کو ہرایا تھا۔
اس حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے جنوبی کیرولائنا کے پرائمری انتخابات میں متوقع کامیابی ملنے کے بعد ریپبلکن پارٹی جتنی متحد ہے اتنی کبھی نہ تھی۔
ریپبلکن شخصیات کی بڑی تعداد نے ہیلی پر زوردیا ہے کہ وہ صدارتی دوڑ چھوڑدیں تاکہ ان کی جماعت ڈیموکریٹکس کے خلاف صدارتی مہم پر توجہ مرکوز کرسکے۔
تاہم ہیلی نے ایک تقریر میں کہا ہے کہ وہ 2024 ء کی صدارتی مہم جاری رکھیں گی۔
ہیلی نے "دی فائٹ گوز آن" کے عنوان سے اپنی تقریر میں کہا کہ وہ امریکیوں کی اکثریت کی جانب ٹرمپ اور صدر جو بائیڈن دونوں کو مسترد کرنے تک اپنی مہم جاری رکھیں گے۔ انہوں نے ان دونوں پر ملک کو تقسیم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔