• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

رمضان المبارک کی آمد،حماس کا اسرائیل کو مسجدالاقصیٰ کی حیثیت میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کرنےبارے انتباہتازترین

March 16, 2023

غزہ(شِنہوا)اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے مشرقی بیت المقدس میں مسجدالاقصیٰ کی حیثیت میں کسی بھی تبدیلی کے خلاف اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی تبدیلی علاقے کو ایک زلزلے میں بدل دے گی۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف مروان عیسیٰ نے یہ انتباہ غزہ میں قائم ایک سیٹلائٹ چینل الاقصیٰ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا جو حماس تحریک کے زیر انتظام چل رہا ہے۔

یہ بیان دونوں فریقوں کے درمیان خاص طور پر بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے احاطے میں بڑھتے ہوئے تناؤ کے انتباہات اور رمضان کے مقدس مہینے اور یہودیوں کے پاس اوور کی چھٹیاں قریب آ نے کے موقع پر سامنے آیا ہے۔

عیسیٰ نے کہا کوئی سیاسی عمل جاری نہیں ہے اور دشمن (اسرائیل) نے (اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان 1993 میں طے کردہ) اوسلو معاہدوں کو منسوخ کر دیا ہے، آنے والے دن واقعات اور سانحات سے بھرپور ہو سکیں۔

انہوں نے تمام فلسطین خاص طور پر مغربی کنارے اور بیت المقدس میں مزاحمتی کارروائیاں تیز کرنے اور ان کی حمایت کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب براہ راست مداخلت کی ضرورت ہو گی تو ہم پوری طاقت سے فلسطینی عوام کا دفاع کریں گے۔