• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

رمضان المبارک کے دوران غزہ تنازعہ بڑھ سکتا ہے،شاہ ِ اردن کا انتباہتازترین

February 26, 2024

عمان(شِنہوا) اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ رمضان المبارک کے دوران پھیلنے کا خطرہ ہے۔

اردن کی شاہی ہشمیت عدالت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شاہ عبداللہ نے یہ بات عمان میں فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ  ایک ملاقات کےدوران کہی، جس کے دوران انہوں نے غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی اور  بے گناہ شہریوں کے تحفظ کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں بروئے کارلانے پرزوردیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ شاہ عبداللہ دوم نے باورکرایا ہے  کہ اردن غزہ کے لوگوں کی انسانی ہمدردی کی بنیادوں پرامداد اور طبی معاونت کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

شاہ نےمغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کو الگ کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرنے سے معتلق اردن کے عزم کو دوہراہتے ہوئے عرب دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ دو ریاستی حل کی بنیاد پر مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل تلاش کرنے کے لیے تعاون کو جاری رکھے۔

اس موقع پر محمودعباس نے حماس۔ اسرائیل تنازعہ پر اردن کے ثابت قدمی پرمبنی موقف کی تعریف کی۔انہوں نے  فلسطین کے نصب العین  کی حمایت اور شہر میں مقدس مقامات کی حفاظت کے لیے دونوں فریقین کے درمیان قریبی رابطے اور مشاورت  کا عمل جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔