لاس اینجلس(شِنہوا) اسپیس ایکس کا ری سپلائی کرنے والا ڈریگن کارگو خلائی جہاز جمعرات کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے روانہ ہوگا جوسائنسی تحقیق کے نمونے اور ہارڈ ویئر زمین پر واپس لے کر پہنچے گا۔
امریکی خلائی ادارے ناساکے مطابق خلائی جہاز جمعرات کو مشرقی وقت کے مطابق دوپہر 12بج کر 5 منٹ پر آئی ایس ایس سے علیحدہ ہوگا اورریاست فلوریڈا کے ساحل پر سمندر میں جمعہ کو تقریباً رات 2 بج کر30منٹ پرپیراشوٹ کی مدد سے اترے گا۔
ناسا کے مطابق، ڈریگن کارگو خلائی جہاز 3ہزار600پاؤنڈ سے زیادہ سامان اور سائنسی تجربات زمین پر لے کرپہنچے گا جو خلائی اسٹیشن کے مائیکرو گریوٹی ماحول سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کیے گئے تھے۔