بیجنگ (شِنہوا) ریڈ کراس سوسائٹی آف چا ئنہ نے کہا ہے کہ ریسکیو اور آفات سے بچاؤ کی کوششوں میں مدد کے لئے افغان ہلال احمر کو ہنگامی انسانی امداد کے طور پر 2 لا کھ امریکی ڈالرز نقد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
افغانستان میں ہفتے کی سہ پہر 6.2 شدت کے دو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔